Breaking News
Home / انٹر نیشنل / بھارتی ریاست اترپردیش میں خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

بھارتی ریاست اترپردیش میں خاتون اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

اترپردیش : جنوری 06 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش میں خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔ 50 سالہ خاتون کے ساتھ تین افراد نے اجتماعی زیادتی کی اور پھر قتل کردیا، پولیس نے تین میں سے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی لاش گاؤں میں پائی گئی جس پر ایک کوٹ ڈال کر خاتون کو مردہ حالت میں ہی اس جگہ پر چھوڑا گیا تھا۔ خاتون کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کی والدہ روزانہ عبادت کے لیے جاتی تھی اور اتوار کے روز بھی شام 5 بجے کے قریب گھر سے نکلی تھی جس کے بعد تقریباً رات ساڑھےگیارہ بجے انہیں قتل کرکے پھینک دیا گیا۔ خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جسم کے اندرونی حصوں پر تشدد کی تصدیق ہوئی ہے اور خاتون کے ایک ٹانگ میں فریکچر بھی پایا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ خاتون کے جسم سے مسلسل خون بہہ رہا تھا اور ان کی موت زیادہ خون بہنے سے ہوئی جب کہ خاتون سے زیادتی کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ مقامی پولیس کے خلاف بھی ایکشن لیا جارہا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …

پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …

غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے

بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …

سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …

سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …

Skip to toolbar