Breaking News
Home / شوبز / کوہلی پر تنقید پر پاکستانی شائقین ناراض، شان نے اپنی رائے تبدیل کرلی

کوہلی پر تنقید پر پاکستانی شائقین ناراض، شان نے اپنی رائے تبدیل کرلی

کوہلی پر تنقید پر پاکستانی شائقین ناراض، شان نے اپنی رائے تبدیل کرلی
اگر کوئی بھارتی کھلاڑی بھی اچھا کھیلے تو اس کی تعریف کی جانی چاہیے ضروری نہیں کہ بھارت سے تعلق ہونے کی وجہ سے اس پر تنقید کی جائے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گذشتہ روز پاکستان نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دی اور ورلڈ کپ میں بھارت سے اب تک نہ جیت سکنے کا داغ دھو دیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور محمد رضوان کی دلیرانہ بیٹنگ کی دنیا بھر میں دھوم مچ گئی۔ ہر کوئی ان دونوں کی تعریفوں کے پل باندھ رہا ہے۔پاکستان کے سینیئر اداکار شان شاہد بھی پیچھے نہیں رہے اور ٹوئٹر پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے کھیل کو سراہا لیکن ساتھ ہی ان کی اننگز کا بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی اننگز سے موازنہ بھی کردیا۔شان نے اپنی ٹوئٹ میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ایک ساتھ تصویر پوسٹ کی اور لکھا ‘کوہلی کے 51 رنز اپنی ذات کیلئے تھے جبکہ بابر کے ففٹی پلس رنز ٹیم کیلئے۔ان کی یہ ٹوئٹ بھارتی شائقین کو تو ناگوار گزری ہی ہوگی لیکن ٹیلنٹ کے قدردان پاکستانی شائقین کو بھی شان کی یہ بات پسند نہ آئی اور انہوں نے اس بات پر ناراضی کا بھی اظہا رکیا۔پاکستانی شائقین نے نہ صرف کوہلی کی اننگز کا دفاع کیا بلکہ شان کو اپنی رائے تبدیل کرنے پر بھی مجبور کردیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ‘سر زیادتی نہ کریں، کوہلی بھی فائٹر ہے، جب وہ کھیل رہا تھا تو صورتحال مختلف تھی، وکٹ بھی مشکل تھی۔پاکستانی شائقین کرکٹ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ کسی خاص ٹیم کی سپورٹ یا تنقید پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ٹیلنٹ کی قدر کرتے ہیں اگر کوئی بھارتی کھلاڑی بھی اچھا کھیلے تو اس کی تعریف کی جانی چاہیے ضروری نہیں کہ بھارت سے تعلق ہونے کی وجہ سے اس پر تنقید کی جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar