Home / انٹر نیشنل / افغانستان میں لاکھوں کی تعداد میں بچے ہلاک ہونے والے ہیں، خوفناک پیشگوئی کر دی گئی

افغانستان میں لاکھوں کی تعداد میں بچے ہلاک ہونے والے ہیں، خوفناک پیشگوئی کر دی گئی

افغانستان میں لاکھوں کی تعداد میں بچے ہلاک ہونے والے ہیں، خوفناک پیشگوئی کر دی گئی

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)اگرافغانستان کو دباہی کے دہانے سے باہر نکالنے کے لیے فوری اور بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو خوارک کی قلت کے سبب لاکھوں افغان بشمول بچے بھوک سے مر سکتے ہیں. ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے پیر کو کہا ہے کہ کہ 22.8 ملین لوگ – افغانستان کی 39 ملین آبادی میں سے نصف سے زیادہ – شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہو چکے ہیں اور جلد حالات انہیں فاقہ کشی پر مجبور کرسکتے ہیں.انہوں نے کہا ہے کہ بچے مرنے والے ہیں۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں۔ حالات بہت خراب ہو رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاکھوں لوگ اور بچے فنڈز کی کمی کی وجہ سے مر رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی خراب معیشت سے مزید حالات خراب ہو رہے ہیں. موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے خوراک کا بحران ، طالبان کے قبضے سے پہلے ہی افغانستان میں شدید تھا۔اگست میں حالات مزید بگڑ گئے جب طالبان نے عنان حکومت سنبھالا.انہوں نے زور دیا ہے کہ امریکہ کو افغانستان کے منجمد فنڈز کو فوری طور پر بحال کرنا ہوگا تاکہ افغانستان کے لوگ اس فنڈز کو استعمال کر کے فاقہ کشی سے بچ سکیں.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar