Home / انٹر نیشنل / کورونا ویکسئین کی دستیابی یقینی بنائی جائے تو 2025 تک بین لااقوامی پیداوار میں 9 کھرب ڈالر اضافہ ہوگا۔آئی ایم ایف

کورونا ویکسئین کی دستیابی یقینی بنائی جائے تو 2025 تک بین لااقوامی پیداوار میں 9 کھرب ڈالر اضافہ ہوگا۔آئی ایم ایف

اسلام آباد۔6 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ -19کی ویکسئین کی جلد از جلد دستیابی یقینی بنائی جائے تو اس سے 2025 تک بین لااقوامی پیداوار میں 9کھرب ڈالر اضافہ ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو میں آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ کورونا سے تحفظ کی ویکسئین اہم ہے لیکن یہ کوئی جادوئی عمل نہیں ہے جو چند لمحوں میں سارے مسائل کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اربوں افراد کو ویکسئین لگانے میں وقت درکار ہے تاہم اگر عالمی برادری ویکسین کی جلد از جلد دستیابی اور اسکو لگانے کے اقدامات یقینی بنائے تو 2025تک مجموعی عالمی پیداوار میں 9کھرب ڈالر اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2021میں ہمیں پالیسی سپورٹ کا عمل جاری رکھنا ہوگا تاکہ ویکسین کی دستیابی اور اسکو لگانے کے انتظامات کئے جاسکیں اور دوسرا اس امر کو یقینی بنانا ہوگا کہ دنیا بھر میں ہر کسی کو ہر جگہ ویکسین باآسانی دستیاب ہو سکے.
#کورونا#ویکسین،#پیداوار،

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar