Home / پاکستان / چیئرمین سینیٹ نے صحافی انور جان کے قتل کے معاملہ پر چیف سیکرٹری بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی

چیئرمین سینیٹ نے صحافی انور جان کے قتل کے معاملہ پر چیف سیکرٹری بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی

بلوچستان میں صحافی انور جان کے قتل کے معاملے پر سینٹ کی پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آﺅٹ

پی آراے کے صدر بہزادسلیمی نے ساجد طوری کو صحافی انور جان کے قتل پر پی آراے کی تشویش اور مطالبات سے آگاہ کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافی انور جان کے قتل کے معاملہ پر چیف سیکرٹری بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں صحافی انور جان کے قتل کے معاملے پر سینٹ کی پریس گیلری سے صحافیوں نے واک آﺅٹ کیا ۔

بدھ کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے فیصلہ کے تحت صحافیوں نے سینیٹ اجلاس کے دوران پریس گیلری سے واک آﺅٹ کیا۔چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر سینیٹ میں چیف وہپ ساجد طوری نے پارلیمنٹ پریس لاﺅنج میں پی آراے کی قیادت سے ملاقات کی ۔

پی آراے کے صدر بہزادسلیمی نے ساجد طوری کو صحافی انور جان کے قتل پر پی آراے کی تشویش اور مطالبات سے آگاہ کیا ۔ صدر پی آر اے نے کہا کہ پی آراے بارکھان میں صحافی انور جان کے قتل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ بہزاد سلیمی نے مطالبہ کیاکہ انور جان کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کرکے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انور جان کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے،انور جان کے قتل کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ صدر پی آراے نے کہاکہ صحافیوں کے تخفظ کے جرنلسٹ پروٹیکیشن بل جلد منظور کیا جائے۔ چیف وہپ ساجد طوری نے ایوان بالا کو پی آراے کے مطالبات سے آگاہ کیا چیئرمین سینیٹ نے صحافی انور جان کے قتل کے معاملہ پر چیف سیکرٹری بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی ۔چیئرمین سینیٹ نے انور جان کے قتل کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کے رولنگ بھی دے دی ۔صحافیوں نے چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے بعد واک آﺅٹ ختم کردیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar