پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا، پی سی بی ترجمان عامر میر
پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو نیوٹرل وینیو بارے آگاہ کر دیا،اب انڈیا اور پاکستان کے چیمپینز ٹرافی کے میچ یو اے ای میں ہوں گے
لاہور۔ 22 دسمبر، 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان عامر میر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کو نیوٹرل وینیو کے طور پر چن لیا اور پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو نیوٹرل وینیو بارے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق اب انڈیا اور پاکستان کے چیمپینز ٹرافی کے میچ یو اے ای میں ہوں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ چیمپینز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان نے کرنا تھا اور وینیو کا حتمی فیصلہ محسن نقوی اور شیخ النہیان کی ملاقات کے بعد ہوا۔پاکستان میں موجود شیخ النہیان یو اے ای کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

