چینی کی صنعت ملکی اقتصادی بنیاد کو مضبوط ، مقامی ضروریات پوری کرنے سمیت قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے
ملتان ( ڈیلی آن لائن پاکستان)نامور سماجی و کاروباری شخصیت جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے مستحکم زرعی معیشت ناگزیر ہے، چینی کی صنعت ملک کی اقتصادی بنیاد کو مضبوط ، مقامی ضروریات پوری کرنے سمیت قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میاں چنوں میں جے کے شوگر ملز کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔جہانگیر خان ترین نے علی خان ترین کے ہمراہ مقامی کسانوں سے ملاقات کی اور ان سے مختلف معاملات پر آگاہی حاصل کی ۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ ملک کے زرعی شعبے میں کسانوں کا کلیدی کردار ہے ،کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور ان کی ترقی ملک کی اقتصادی ترقی کو مضبوط اور فروغ دے گی۔انہوں نے کہا کہ جے کے ملز کسانوں کو منصفانہ عمل کے تحت گنے کی فی من400 روپے قیمت ادا کر رہی ہے۔جہانگیر خان ترین نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کی یقین کراتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنانے اور کسانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔کسانوں نے جہانگیر خان ترین اور م انتظامیہ سے اظہار تشکر کیا ۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

