Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان کوئی بنانا ری پبلک نہیں،وکلاء آزاد عدلیہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،منیراحمد کاکڑ ایڈووکیٹ

پاکستان کوئی بنانا ری پبلک نہیں،وکلاء آزاد عدلیہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،منیراحمد کاکڑ ایڈووکیٹ

پاکستان کوئی بنانا ری پبلک نہیں،وکلاء آزاد عدلیہ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،منیراحمد کاکڑ ایڈووکیٹ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان بار کونسل کے ممبر منیراحمد کاکڑ ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ کے وکیل عزیر بھنڈاری ایڈوکیٹ کی اغواء اور معروف قانون دان سردار عبدالطیف کھوسہ ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کوئی بنانا ری پبلک نہیں،وکلاء آزاد عدلیہ کیلئے آج بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،عدالتوں کے متوازی کوئی عدالت بار اور وکلاء کیلئے قابل قبول نہیں ہے۔آئین میں تمام اداروں کااحترام ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ منیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ نے کہاکہ لاہور سے سپریم کورٹ کے وکیل عزیر بھنڈاری ایڈوکیٹ کی اغواء انتہائی قابل مذمت اقدام ہے اور معروف قانون دان سردار عبدالطیف کھوسہ ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کاواقعہ بزدلانہ فعل ہے ایسے واقعات آئین وقانون سے عوام کے اعتماد کو ختم کرنے جیسی اقدامات کے متراد ف ہے،انہوں نے کہاکہ وکلاء آج بھی آزاد عدلیہ کیلئے پہلے جیسی تحریک چلانے کیلئے تیار ہیں اور بھرپور کرداراداکریںگے،انہوں نے کہاکہ ملٹری کورٹس میں سولین کی کیسز کسی صورت قبول نہیں، ہماری موجودہ عدالتی سسٹم کے پیرلل کوئی بھی دوسرا عدالت بار اور وکلاء کو کسی صورت قبول نہیں ہے،انہوں نے اس بات پر تشویش کااظہار کیاکہ پاکستان کوئی بنانا ری پبلک نہیں کہ ایک ادارے کااحترام ہوں خودکومقدس سمجھے اور دیگر اداروں کا کوئی احترام نہیں،آئین میں تمام اداروں کااحترام ہے اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ملک میں ایک ادارے کااحترام ہوں دوسرے اداروں کا نہیں تو ایسے رویوں سے ملک انارکی کی طرف جائے گا سپریم کورٹ کے وکیل عزیر بھنڈاری ایڈوکیٹ کا شمار سپریم کورٹ کے معزز اور سینئر ترین وکلا میں ہوتا ہے۔ فوری طورپر عزیز بھنڈاری کوبازیاب اور سردارلطیف کھوسہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کے ملزمان کو گرفتارکرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar