Breaking News
Home / بزنس / پاکستان برائے فروخت، وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو بیچنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان برائے فروخت، وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں کو بیچنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو پاکستان کے 5 سرکاری اداروں کے شیئرز خریدنے کی پیشکش کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ متحدہ عرب امارات کے 12 اور 13 جنوری کے دورے کے دوران متحدہ عرب امارات کی قیادت کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کے لیے مارکیٹ رسائی اور پاکستان کے پبلک سیکٹر اداروں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم شہباز شریف سے اقتصادی اداروں کے سربراہان کی ملاقات کے دوران ابوظبی ڈویلپمنٹ ہولڈنگ کمپنی اور انٹرنیشنل ہولڈنگز کمپنی نے نیشنل پارکس منیجمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور شمسی توانائی کے منصوبوں سمیت کراچی، لاہور اور اسلام آباد کی ائیرپورٹ منیجمنٹ اور پانچ ریاستی ملکیتی اداروں میں اپنی میں سرمایہ کاری کرنے پر دلچسپی کا اظہار کیا، دونوں اداروں کے پاس 300 بلین ڈالرکے سرمایہ کاری فنڈزکا پورٹ فولیو موجود ہے۔فنانس ڈویژن کے ذرائع کے مطابق یو اے ای کو آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن میں شیئرز کی پیش کش کی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی اسلام آباد آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر سے 1 بلین ڈالر کی فنانسنگ سہولت کے آپریشنلائزیشن پر بات چیت کرنا شیڈول تھی لیکن خراب موسم کے باعث ان کا دورہ اسلام آباد ملتوی کر دیا گیا۔وزارت خزانہ کی تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورے کے دوران متحدہ عرب امارات نے 1 بلین ڈالر کے نئے قرضے دینے کا وعدہ کیا اور 2 بلین ڈالر کے موجودہ قرض کے رول اوور پر بھی اتفاق کیا گیا جس کا مقصد پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے تاہم رقم منتقل ہونا ابھی باقی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar