Home / بزنس / ریلوے کوچز میں فون نمبر لکھنے ،سکریچز لگانے ،کچرا پھینکنے والوںپر جرمانہ عائد کرنیکا فیصلہ

ریلوے کوچز میں فون نمبر لکھنے ،سکریچز لگانے ،کچرا پھینکنے والوںپر جرمانہ عائد کرنیکا فیصلہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ ریلوے نے کوچز میں فون نمبر لکھنے ،سکریچز لگانے اور کچرا پھینکنے والے مسافروں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں گرین لائن میں سروس اور سہولیات کا جائزہ لیا گیا ۔ نئی کوچز میں فون نمبرز لکھنے، سکریچز لگانے ،کچرا پھینکنے یا ٹرین کو کسی بھی طرح کا نقصان پہنچانے کی شکایات پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیر ریلوے نے قراقرم ایکسپریس کو بھی گرین لائن کی طرز پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ باقی ٹرینوں کو بھی بتدریج اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اجلاس میں ریلوے کی زمینوں پر قائم دکانوں کی آکشن پر بریفنگ دی گئی جس پر وزیر ریلوے نے پالیسی پر نظر ثانی کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کے ریلوے کی آپریشنل کاسٹ پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar