Home / دہشتگردی کے خلاف جنگ / پشاور بم دھماکہ ریاست اور ریاستی اداروں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،لشکری رئیسانی

پشاور بم دھماکہ ریاست اور ریاستی اداروں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاست دان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والا خودکش حملہ ریاست اور ریاستی اداروں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے ،پالیسیاں بنانے والے بیرون ملک عیش وعشرت کی زندگی گزاررہے ہیں خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔ پالیسیاں بنانے اور ان پر عملدرآمد کرانے والوںکا احتساب کیا جائے، ان پالیسیوںکے ذمہ دار ڈکٹیٹرز اور ان کی ہمنوا سیاسی جماعتوں کے اندر بیٹھے مخبر ہیں ۔ یہ بات انہوںنے اپنے مذمتی بیان میں کہی، نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونے والا خودکش حملہ ریاستی اداروں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں، انہوںنے کہاکہ ان تمام سانحات ، واقعات اور خون ریزی کی ذمہ دار وہ پالیسیاں ہیں جنہوںنے پارلیمنٹ کو مفلوج کرکے غیروں کے مفاد ات کیلئے ملک پر ڈکٹیٹر کے نظام کو مسلط کیا۔ انہوںنے کہاکہ خون ریزی کا ذمہ دار وہ نظام اور ادارے ہیں جنہوںنے ملک کو سامراجی جنگ کا ایندھن بناکر یہاں تک پہنچایا کہ آج خون ریزی کے واقعات پر پوری دنیا میں کوئی ہمدردی کیلئے آوازنہیں اٹھارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان پالیسیوںکے ذمہ دار ڈکٹیٹرز اور ان کی ہمنوا سیاسی جماعتوں کے اندر بیٹھے مخبر ہیں ، غلط پالیسیاں بنانے والوں کا احتساب کرکے انہیں ان پالیسیوں کی سزا دی جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar