Breaking News
Home / پاکستان / ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز مدمقابل ہوں گے

ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز مدمقابل ہوں گے

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ میں اگلے سال نئی ایک ٹی 20 لیگ کا انعقاد کا کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی اور بھارتی کرکٹرز ایکشن میں نظرآئیں گے۔ انگلینڈ کے شہر ایجبسٹن میں منعقدہ اس لیگ کا انعقاد بالی ووڈ فلم کمپنی زاباوا انٹرٹینمنٹ کررہی ہے۔ لیگ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا کے کئی نامور ستارے بھی چمکتے نظر آئیں گے۔
منتظمین کے مطابق عالمی کرکٹ کے 6 بڑے ممالک انگلینڈ، بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹ کھلاڑی ورلڈ چیمپئن لیگ 2024 کا حصہ ہوں گے ۔ ان میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہوں گے جنہوں نے 2017 میں چیمپیئنز ٹرافی ایجبسٹن پاک بھارت میں شرکت کی تھی۔
زباوا انٹرٹینمنٹ کے ڈائریکٹر ہرشیت تومر کے مطابق یہ ٹورنامنٹ دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کو میدان میں لائے گا ۔ انگلینڈ ہمیشہ سے کرکٹ کا گھر رہا ہے اور اس کے شہر برمنگھم بڑی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی آباد ہیں جنہیں 10 روز تک اعلیٰ سطح کی کرکٹ دیکھنے کو ملےگی۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

میٹرک رزلٹ میں بہترین کارکردگی ،سرکاری سکولوں کے پرنسپلز میں تعریفی اسناد ،کیش انعام تقسیم

پھولنگر( ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ای او ایجوکیشن قصور اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی …

پاکستان ،یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تجارت 10.9ارب ڈالر تک پہنچ گئی’ دیوان فخر الدین

ویزہ چھوٹ کی سہولت حقیقی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات ،صنعتکاروں تک بھی بڑھائی جائے قابل …

ایس ایم ایز کی ترقی ، عالمی منڈیوں تک رسائی کیلئے ”پاکستان گلوبل بزنس سمٹ ”کا انعقاد

جی ایس بی ایچ سوئٹرز لینڈ کا پاکستانی ایس ایم ایز کو پائیدار حکمت عملی …

Agreement signed to transfer modern technology from China to Pakistan

Lahore ( Daily pakistan Online) In a significant step toward industrial modernization, a landmark five-year …

چین سے جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ،ہنر مندوں کو بدلتے رجحانات کے مطابق تربیت دینے کیلئے معاہدہ

حکومت سرپرستی کرے تو معاہدہ جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ،ہنر مندوں کی تربیت کے میدان …

جہانگیر ترین کا خواجہ فرید یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے لئے نئی بس کا تحفہ

رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )جہانگیر خان ترین نے خواجہ فرید یونیورسٹی آف …

Skip to toolbar