Home / انٹر نیشنل / نیوزی لینڈ کا داعش سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شہریت منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کا داعش سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شہریت منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ

Jacinda Ardern will be the next prime minister of New Zealand. Ardern, who has led the Labour Party for less than three months, spoke at a press conference Thursday at Parliament in Wellington after a coalition government was formed.

نیوزی لینڈ کا داعش سے تعلق رکھنے والی خاتون کی شہریت منسوخ نہ کرنے کا فیصلہ
ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی دوہری شہریت رکھنے والی خاتون کے داعش کے ساتھ تعلقات ہونے کی وجہ سے ان کی آسٹریلوی شہریت ختم کر دی گئی تھی۔ تاہم اب نیوزی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اور ان کے دو بچوں کو ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے والی خاتون، جن کی شناخت سوہیرا ایڈن کے نام سے ہوئی ہے، چھ سال کی عمر میں آسٹریلیا منتقل ہوگئی تھیں۔ تاہم گذشتہ سال آسٹریلیا نے ان کی شہریت ختم کردی تھی۔اس وقت آسٹریلیا کے وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا تھا کہ دہشت گرد جنہوں نے دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ لڑائی کی تھی نے شہریت کا استحقاق ضائع کردیا ہے۔سوہیرا ایڈن، جن کی عمر 26 سال ہے، آسٹریلیا سے شام 2014 میں منتقل ہوئیں جہاں وہ داعش کی زیر نگرانی رہیں۔تاہم نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ ان کی شہریت ختم کرنے سے وہ اور ان کے بچے دربدر ہوجائیں گے۔
پیر کو ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ترکی کی ذمہ دار نہیں ہیں اور چونکہ آسٹریلیا نے اس خاندان کو اپنانے سے انکار کردیا ہے، تو اب وہ ہماری ذمہ داری ہیں۔جیسنڈا آرڈرن نے اس سے قبل آسٹریلیا پر اپنی ذمہ داری سے انکار کرنے پر تنقید کی تھی۔ اب ان کا کہنا ہے کہ سوہیرا ایڈن اور ان کے بچوں کو ترکی کی درخواست پر نیوزی لینڈ بلایا جائے گا۔انہوں نے سوہیرا ایڈن اور ان کے بچوں کی واپسی سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی نقصان سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جارہے تھے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar