Home / بزنس / مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لےکر گوادر پہنچ گیا، عاصم سلیم باجوہ

مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لےکر گوادر پہنچ گیا، عاصم سلیم باجوہ

مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لےکر گوادر پہنچ گیا، عاصم سلیم باجوہ

ڈی اے پی براستہ چمن 550 ٹرکوں سے افغانستان بھیجی جائےگی،پہلی بار کارگو کی پیکنگ مقامی سطح پر کی گئی، چیئر مین سی پیک

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لےکر گوادر پہنچ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ گوادر پورٹ پر اقتصادی سرگرمیاں زوروشورسے جاری ہیں.مال بردار بحری جہاز 17 ہزار ٹن ڈی اے پی کھاد لےکر گوادر پہنچ گیا۔

چیئر مین سی پیک اتھارٹی نے لکھا کہ ڈی اے پی براستہ چمن 550 ٹرکوں سے افغانستان بھیجی جائےگی.

پہلی بار کارگو کی پیکنگ مقامی سطح پر کی گئی۔

سی پیک کے تحت منصوبے روزگار،معاشی سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس طرح ملازمتیں پیدا ہوں گی، ٹرانسپورٹ کے کاروبار کو بڑھاوا ملے گا۔ایک اور بیان میں چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی نے لکھا کہ تھر انرجی لمیٹڈ حبکو کا تھر بلاک ٹو 330 میگا واٹ پاور پلانٹ پرکام جاری ہے۔

ٹویٹر پر چیئر مین سی پیک اتھارٹی نے بتایا کہ تھربلاک ٹوپاور پلانٹ پرکام کورونا سے متاثرنہیں ہوا۔ 200 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سےمنصوبےمیں بہترین پیشرفت ہورہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar