Breaking News
Home / پاکستان / لاہور پھر پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار، بارش کا امکان کم

لاہور پھر پاکستان کا آلودہ ترین شہر قرار، بارش کا امکان کم

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیاجبکہ بارش کے امکانات بھی کم ہو گئے۔شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 800سے لے کر 290تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈکس290ریکارڈ کیا گیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے شہر بھر کے اسکول کالجز، یونیورسٹیز اور تفریحی مقامات پہلے ہی کھولے جا چکے ہیں جبکہ لاہور سمیت 4اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔اجازت کے بعد زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے جبکہ سرکاری و نجی دفاتر کو 100فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ اسی طرح ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، تاہم جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ مالز 8بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے جب کہ ریسٹورینٹس کا ان ڈور، آئوٹ ڈور ڈائننگ 10بجے تک ہوگا۔ ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔دریں اثنا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں بادل بغیر برسے ہی گزر رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بادل موجود ہیں تاہم ان کے برسنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Faisal Mehmood

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar