لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)کو حالیہ دنوں متعدد آپریشنل مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث ہفتہ کے روز بھی 4پروازیں منسوخ اور 36پروازیں تاخیر کا شکار رہیں ،ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 325اور 326، اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 233اور ملتان سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 331منسوخ کردی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310اور 311ساڑھے 4گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئیں جبکہ کراچی سے دبئی، جدہ، مدینہ اور استنبول کی بھی مقررہ وقت پر اڑان نہ بھر سکیں۔اسی طرح اسلام آباد سے دمام کے لیے پرواز پی کے 245کی روانگی میں ساڑھے 12گھنٹے جبکہ کوئٹہ سے جدہ کی پرواز پی کے 767کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ دیگر پروازیں بھی تاخیر کا شکار رہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔
Check Also
وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …
پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …
غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے
بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …
سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …
سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …