لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے پی ٹی آئی پرپابندی کا فارمولہ پیش کردیا۔ایک اعلامیہ میں اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ساجد میر نے کہا کہ اگرحکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کاقانونی جواز، دلائل اور شواہد موجود ہیں تو سپریم کورٹ میں کیس دائر کردے،حکومت کو خودپابندی کااقدام نہیں اٹھانا چاہیے۔اگر سپریم کورٹ سمجھے کہ پابندی لگنی چاہیے تو لگادے،اس طرح اس اقدام کو قانونی تحفظ بھی مل جائے گا اور پابندی بھی لگ جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشری بی بی سیاست نہیں دہشتگردی کے راستے پر گامزن ہیں،اسلام آباد میں علی امین اور بشری بی بی کاطرزعمل جمہوری سیاسی جماعت کی بجائے ایک دہشتگرد تنظیم کی طرح تھا۔پختون جمہوریت ،فوج اور ملک کے وفادار ہیں دہشتگردوں کے نہیں،بانی پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں امن وامان کے قیام کے لیے فوج اور اداروں کے اقدامات کا دفاع کیا کرتے تھے۔ پروفیسر ساجد میر نے مزید کہا کہ آج اداروں کی طرف سے انہیں سپورٹ مل جائے تو بانی پی ٹی آئی پھر ان کے لیے زندہ باد کے نعرے لگائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کی سیاست منافقت اور مفادات کے کھیل کے گرد گھومتی ہے۔
Check Also
وزیراعظم شہباز شریف 19دسمبر سے مصر کا دورہ کریں گے
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف 19 دسمبر سے مصر کا دورہ …
پی ٹی وی اور ٹی آر ٹی کے درمیان مشترکہ نشریات اور ترک ڈرامے دکھانے پر اتفاق
وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ترکیہ کے صدارتی ہیڈ آف کمیونی کیشنز پروفیسر فحرتین …
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے …
غریب گھرانوں کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر دے گا، معاہدہ طے
بی آئی ایس پی کے ذریعے غریب خواتین اور ان کے خاندانوں کو مالی مدد …
سعودی عرب،والدین، بہن اور بھائی کے قاتل مقامی شہری کو سزائے موت
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے مشرقی علاقے میں والدین، بہن اور …
سعودی عرب میں جج سمیت متعدد سرکاری اہلکار رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
مملکت کے مختلف علاقوں میں بدعنوانی میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،رپورٹ …