Home / پاکستان / فیٹف قانون بننے کے بعد جیلیں اپوزیشن رہنماو¿ں کا مقدر ہیں، شیخ رشید احمد

فیٹف قانون بننے کے بعد جیلیں اپوزیشن رہنماو¿ں کا مقدر ہیں، شیخ رشید احمد

فیٹف قانون بننے کے بعد جیلیں اپوزیشن رہنماؤں کا مقدر ہیں، شیخ رشید احمد

نوٹ کو عزت دیتے ہو، پھر کہتے ہو ووٹ کو عزت دو، میں کہتا ہوں کورٹ کو عزت دو، وزیرریلوے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوٹ کو عزت دیتے ہو، پھر کہتے ہو ووٹ کو عزت دو، میں کہتا ہوں کورٹ کو عزت دو، سارے بھگوڑے لندن میں جمع ہیں،فیٹف قانون بننے کے بعد جیلیں ان کا مقدر ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) قانون بننے کے بعد جیلیں ان سب کا مقدر ہیں، عدالتیں ضمانت دے دیں تو کچھ کہہ نہیں سکتا،ان کا برا وقت شروع ہونیوالا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کیسز ان پر تلوار کی طرح لٹک رہے ہیںوفاقی وزیر نے کہاکہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے داماد سمیت سب چھاؤنی ڈال کر لندن میں بیٹھے ہیں، ان کی تقریروں پر کوئی پابندی نہیں تھی، سب چینلوں نے دکھایا۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ ووٹ کوعزت دو لیکن میں کہتا ہوں کورٹ کو بھی عزت دو۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar