انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آ ئی سی سی ) چیمپینز ٹرافی کے نئے ماڈل کا اعلان 7 دسمبر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تین سال تک پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تمام معاملات ہوسٹ ایگریمنٹ میں شامل کرنے پر اصرار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ طے معاملات کو ہوسٹ ایگریمینٹ میں درج کیا جائے۔
تین سال کے لیے ہائبرڈ ماڈل نافذ کیا جائے گا اور پاکستان بھی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت نہیں جائے گا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی ظاہر کردی اور اپنے فیصلے سے آ سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کا حتمی اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے 7 دسمبر کو ہوگا۔رپورٹ کے مطابق بھارت اپنے میچز تیسرے مقام (نیوٹرل وینیو) پر کھیلے گا۔ ہائبرڈ ماڈل کے تحت 2027 تک بھارت پاکستان کا دورہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان بھی اس دوران بھارت میں اپنا کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔بھارتی میڈیا کے دعوے پر آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی نے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم بھارت کی رضامندی کی صورت میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے معاملات اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں طے ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق2027 تک پاکستان بھی بھارت میں آئی سی سی ایونٹس کے میچ نہیں کھیلے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے بھارت اورسری لنکا مشترکہ میزبان ہیں، اس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
Daily Pakistan Online News, Sports, Blogs, Media

