Breaking News
Home / انٹر نیشنل / آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین تیات کر لی.

آکسفورڈ یونیورسٹی نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین تیات کر لی.

اس وقت دنیا میں ممکنہ طور پر 23 ویکسین بنائی جا رہی ہیں ۔ عالمی ادارہ صحت

جنیوا ۔ ( ڈیلی پاکستان آن ٌائن) عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او) نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کی گئی کورونا وائرس سے بچاﺅ کی ویکسین کے مثبت نتیجہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ جینیوا میں ایک بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت کے ہنگامی حالتوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیک ریان نے آکسفورڈ ویکسین کے تجربات میں شامل سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مثبت نتیجہ ہے لیکن ہمیں بہت دور تک جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ممکنہ طور پر 23 ویکسین بنائی جا رہی ہیں کیونکہ حقیقی دنیا کے ٹرائل بڑے پیمانے پر ہونے چاہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیدروس ایڈہینوم گیبریئیسس نے بھی اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کامیاب ویکسین تک تمام ممالک کی رسائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے ممالک ویکسین کی تیاری کو ایک عالمی عوامی بہتری کی افادیت کے طور پر دیکھ رہے ہیں لیکن کچھ الٹ سمت میں جا رہے ہیں کیونکہ اگر کوئی اتفاقِ رائے نہیں ہوتا تو حقیقت میں یہ ان کی ملکیت ہو گی جن کے پاس پیسہ ہے اور جو اسے نہیں خرید سکتے یہ انہیں نہیں ملے گی۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ویکسین پر تحقیق جاری ہے، ہمیں اب زندگیاں بچانی ہیں اس لیے ہمیں ویکسین کی تیز تحقیق جاری رکھنی چاہیئے جبکہ جو آلات ہمارے پاس موجود ہیں ان سے مزید کچھ کرنا چاہیے۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

حکومت روایتی ،محدود برآمدی فہرست کے بل بوتے پر معیشت کو ترقی نہیں دے سکتی ‘ نجم مزاری

وزیر اعلیٰ پنجاب آرگینک فوڈ پراسیسنگ ،جڑی بوٹیوں کی ویلیو ایڈیشن کے منصوبے شروع کرنے …

Skip to toolbar