Home / انٹر نیشنل / امریکہ چین سے سرد جنگ اور نظریاتی تعصب کو ترک کرے.چینی وزارت خارجہ

امریکہ چین سے سرد جنگ اور نظریاتی تعصب کو ترک کرے.چینی وزارت خارجہ

ہم اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرتے رہیں گے. چین

بیجنگ ۔ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین امریکہ بہتر تعلقات کے لئے امریکہ کو تعصبا ت کو بالائے طاق رکھنا ہوگا۔چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ امریکہ میں کچھ لوگ ہمیشہ چین اور امریکہ کے تعلقات کو سرد جنگ کی سوچ اور زیرو سم گیم کے تناظر سے دیکھتے ہیں اور چین پر دباﺅ ڈالنے اور چین کا راستہ روکنے کی حمایت کرتے ہیں یہ وہ سوچ ہے جس نے چین اور امریکہ کو سخت چیلنجز سے دو چار کر دیا ہے۔ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی امریکہ پالیسی مستقل اور واضح ہے ، ہم اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرتے ہوئے امریکہ کے ساتھ باہمی احترام ،مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون، محاذ آرائی سے پاک اورغیر متنازع تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔چین نے امریکہ سے سرد جنگ اور نظریاتی تعصب کو ترک کرنے ، چین اور چین امریکہ تعلقات کے بارے میں درست نظریہ اپنانے ، منفی الفاظ اور افعال کو روکنے اور دو طرفہ تعلقات کو ہم آہنگی ، تعاون اور استحکام کے صحیح راستے پر واپس لانے کی درخواست کی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar