Home / انٹر نیشنل / مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا تین میٹر تک غلاف کعبہ اوپراٹھا دیا.

مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا تین میٹر تک غلاف کعبہ اوپراٹھا دیا.

غلاف کعبہ تین میٹر تک اس لئے اٹھایا گیا کہ حج کے دوران غلاف کعبہ کو نقصان نہ پہنچے

مکة المکرمہ ۔ ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں مسجد الحرام کی انتظامیہ نے نئے حج موسم پرغلاف کعبہ کا نچلا حصہ اوپراٹھا دیا ہے۔ ہر برس کی طرح اس سال بھی یہ کارروائی مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی زیر نگرانی مکمل کی گئی۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ نے تقریبا تین میٹر تک غلاف کعبہ اوپر کیا ہے جبکہ چاروں جانب سے دو میٹر چوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سےاٹھائے گئے غلاف کعبہ کو ڈھک دیا گیا۔غلاف کعبہ اٹھانے کی کارروائی میں غلاف کعبہ فیکٹری کے 50 ہنرمندوں نے حصہ لیا۔ یہ سب کارکن اس کام کے ماہر ہیں۔یاد رہے کہ غلاف کعبہ رمضان اور حج ایام میں اوپر اٹھایا جاتا ہے۔غلاف کعبہ تین میٹر تک اٹھانے کی کارروائی اس لیے کی جاتی ہے تاکہ حج کے دوران غلاف کعبہ کو نقصان نہ پہنچے.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar