Breaking News
Home / پاکستان / آئی سی سی نے براڈکاسٹرز کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کروانے کی یقین دہانی کروادی

آئی سی سی نے براڈکاسٹرز کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کروانے کی یقین دہانی کروادی

پاک بھارت چیمپیئنز ٹرافی میچ دبئی میں ہوگا. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے براڈکاسٹرز کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دبئی میں کروانے کی یقین دہانی کروادی۔

 آئی سی سی براڈ کاسٹ ورکشاپ کا انعقاد گزشتہ روز دبئی میں ہوا، ذرائع نے بتایا کہ شرکاء کو آئی سی سی حکام نے واضح طور پر بتا دیا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاک بھارت میچ دبئی میں ہی ہوگا، اس سے قبل ان کی جانب سے تحفظات ظاہر کیے گئے تھے۔

ادھر حیران کن طور پر اب تک ٹورنامنٹ کا شیڈول ہی فائنل نہیں ہوسکا ہے، تاہم امید کی جارہی ہے باضابطہ اعلان کے بعد شیڈول فائنل کرلیا   جائے گا۔

گزشتہ روز اس حوالے سے اجلاس ہونا تھا جس میں شرکت کیلئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی دبئی پہنچ چکے تھے لیکن بھارت کو پاکستانی پارٹنر شپ یا فیوژن فارمولے پر تحفظات ہیں اور بعض امور بدستور حل طلب ہیں۔

اس کے تحت آئندہ 3 سال تک دونوں ممالک میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں ان کے میچز دبئی میں ہوں گے، امید یہی ہے کہ کوئی مثبت حل سامنے آ جائے گا۔

جمعرات کو آئی سی سی کی کوئی میٹنگ تو نہیں ہوئی البتہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آئی سی سی چیف جے شاہ سے ملاقات کی اطلاعات ہیں، اب ہفتے کو آن لائن بورڈ میٹنگ میں معاملات کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کی شاید نوبت ہی نہیں آئے گی، بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز یو اے ای میں کھیلے گی، اگر سیمی فائنل اور پھر فائنل کیلیے کوالیفائی کیا تو یہ دونوں میچز بھی دبئی میں ہوں گے، پاکستان بھی بھارت میں منعقدہ ایونٹس میں ایسا ہی فارمولا چاہتا ہے۔

About Muhammad Imran Khan

Check Also

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 307افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

مجموعی طور پر 74گھروں کو نقصان پہنچا ،63جزوی طور پر متاثر ہوئے ،11گھر مکمل طور …

پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون

لاہور: (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور …

سیلابی ریلے سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع دالخراش اورافسوسناک سانحہ ہے ‘ نواز شریف

دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ‘ صدر پاکستان …

امیربالاج قتل کیس ،نامزد ملزم گوگی بٹ کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن عدالت نے امیربالاج قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل …

پنجاب کے دریائوں میں پانی کی سطح بلند، کئی مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

تربیلا 98فیصد، منگلا 68فیصد بھر گیا، پی ڈی ایم اے نے ہنگامی ہدایات جاری کردیں …

چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا،شافع حسین

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے …

Skip to toolbar