Home / صفحۂ اول / گذشتہ 50سالوں میں موسمی آفات کے نتیجے میں 20لاکھ افراد ہلاک، اقوام متحدہ

گذشتہ 50سالوں میں موسمی آفات کے نتیجے میں 20لاکھ افراد ہلاک، اقوام متحدہ

گذشتہ 50سالوں میں موسمی آفات کے نتیجے میں 20لاکھ افراد ہلاک، اقوام متحدہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 50سالوں میں موسمی آفات کے نتیجے میں20لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 3.64ٹریلین ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ عالمی موسمیاتی تنظیم(ڈبلیو ایم او) کا کہنا ہے کہ ان کی مرتب کردہ رپورٹ “اٹلس” اب تک پیدا ہونے والے موسم ، پانی اور آب و ہوا سے ہونے والی اموات اور معاشی نقصانات کا سب سے جامع جائزہ ہے۔یہ 1979-2019 کے درمیان ہونے والی 11000 آفات کا سروے پر مرتب شدہ رپورٹ ہے جس میں بڑی تباہیوں کا ذکر ہے خاص طور پر 1983کی ایتھوپیا میں ہونے والی خشک سالی جس میں کم از کم 3لاکھ افراد ہلاک ہوئے تھے اور مالی سطح پر دوسرا بڑا واقعہ 2005میں ہونے والا سمندری طوفان کترینہ کا ہے جس کے نتیجے میں 163.61بلین ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔ رپورٹ میں دکھایا گیا ہے کہ قدرتی آفات کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔1970سے لے کر حالیہ دنوں تک قدرتی آفات میں پانچ گنا زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماحول میں گرمی کی شدت بڑھنے سے قدرتی آفات میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈبلیو ایم او نے بڑھتی ہوئی تعدد کو موسمیاتی تبدیلی اور تباہی کی بہتر رپورٹنگ دونوں سے منسوب کیا ہے۔قدرتی آفات کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات 1970کی دہائی میں 175.4بلین ڈالرز سے بڑھ کر 2010کی دہائی میں 1.38ٹریلن ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔ ایک طرف جہاں معاشی نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے وہاں قدرتی آفات کے نتیجے میں ہلاکتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔1970کی دہائی میں یہ اموات 50ہزار کے قریب تھیں جو کم ہو کر 2010میں 18ہزار ہو گئی ہیں۔اموات میں کمی کی وجہ بہتر انتظامی امور ہیں جن کی وجہ سے اموات میں کمی آ رہی ہے۔ ڈبلیو ایم او کو امید ہے کہ یہ رپورٹ ، جو ایک تفصیلی علاقائی خرابی کو پیش کرتی ہے ، حکومتوں کو لوگوں کے بہتر تحفظ کے لیے پالیسیاں تیار کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar