کالعدم مذہبی تنظیم تحریک لبیک سے مذاکرات ، پنجاب حکومت نے دورکنی کمیٹی تشکیل دے دی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک لبیک سے مذاکرات کے لیے پنجاب حکومت نے دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ پنجاب کابینہ کے سینئر اراکین راجہ بشارت اور چوہدری ظہیر الدین صاحب پر مشتمل کمیٹی مظاہرین سے مذاکرات کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سنت کے مطابق ملک میں امن و آشتی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے بعد تحریک لبیک نے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ۔ ٹی ایل پی کا مطالبہ ہے کہ ان کے امیر سعد رضوی کو رہا اور حکومت نے جو معاہدہ کیا تھا اس پر عمل کرے۔
Supporters of Pakistani radical religious party Tehreek-i-Labaik Ya Rasool Allah shout slogans during a sit-in protest in Islamabad, Pakistan, Friday, Nov. 10, 2017. Hundreds of Islamists have camped out on the edge of Pakistan's capital to demand the removal of the country's law minister over a recently omitted reference to the Prophet Muhammad in a constitutional bill. (AP Photo/B.K. Bangash)
Tags #ChZaheerudDin #Protests #PunjabGovernment #RajaBasharat #SaadRizvi #TehreekeLabaik #UsmanBuzdar
Check Also
پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …