Home / انٹر نیشنل / چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔

کرآچی :نومبر26 ( ڈٌٰیلٰی پآکستان آن لائن‌) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنےکے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے. بلاول بھٹوکورونا کے باعث اپنی بہن بختاورکی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وبا کی معمولی علامات ہیں، اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے ساتھ ماسک کے اہتمام کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں آپ کا منتظر ہوں گا۔
خیال رہے کہ 27 نومبر کو بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور کی منگنی کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی کی تقریب میں شرکت کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں۔ بختاوربھٹوکی منگنی کی تقریب کل بلاول ہاؤس میں ہوگی لیکن کورونا وبا کے باعث بلاول ہاؤس میں تقریب کی سرگرمیاں ماند پڑنے لگیں کیونکہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث بہن کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ گھر کے مخصوص حصے میں قرنطینہ میں ہیں۔
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور منگنی کی تقریب میں کچھ دیر کے لیے شرکت کریں گے جب کہ بلاول ہاؤس کے اسٹاف کے تین ارکان میں بھی کرونا وائرس مثبت آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق منگنی کی تقریب میں صرف مخصوص لوگ شرکت کریں گے اور دونوں خاندانوں کے افراد شریک ہوں گے۔ واضح رہےکہ بختاور بھٹو زرداری کی منگنی کے دعوت نامے پرمہمانوں کو کورونا احتیاطی تدابیراختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے اور تمام مہمانوں کو تقریب میں شرکت سے 24 گھنٹے قبل کورونا کے منفی ٹیسٹ کی اسکین کاپی بھی بلاول ہاؤس کو فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے بلاول سمیت تمام مریضوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ‏اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو زرداری کو شفاکاملہ عطا فرمائے،کورونا لیڈرز اور عوام میں کوئی تفریق نہیں کرتا۔ جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ وبا سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاط لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما خدارا ایک دوسرے کی صحت اور عوام کی زندگیوں کا خیال کریں.

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar