اسلام آباد، مارچ 06 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک میں ایک سلیکٹڈ کٹھ پتلی نظام چل رہا ہے جس نے میڈیا اور عدلیہ پر پابندیاں اور سیاسی انتقامی کارروائیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی ایک سیٹ نے اس کٹھ پتلی نظام کو بے نقاب کردیا ہے، ہم نے ایک سیٹ جیت کر دکھایا ہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، اب تو صدر پاکستان نے بھی مان لیا کہ عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم فیصلہ کرے گی کہ وزیراعظم اور اسپیکر کب تک کرسی پر رہیں گے۔
بلاول کا کہنا تھاکہ گالی دینا، الزام لگانا تو سلیکٹڈ کی روایت ہے مگر اب یہ جتنا بھی رو پیٹ لیں، حقیقت یہ ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی انتخاب جیت چکے ہیں۔
Tags #بلاول_بھٹو#حکومت#پی_ڈی_ایم#عمران_خان،
Check Also
پیپلز پارٹئ کے رہنما خورشید شاہ کا نواز شریف کو ہیرو بننے کا انوکھا مشورہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئررہنما خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ میاں صاحب …