Home / صفحۂ اول / پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت کا فیصلہ

پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت کا فیصلہ

پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت کا فیصلہ
نیب کو سابق وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی ،مونس الٰہی ،علی افضل ساہی اور محمد خان بھٹی کیخلاف ابتدائی ریکارڈ موصول
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو ( نیب ) کو گجرات اورمنڈی بہائوالدین میں 100ارب سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ،مونس الٰہی ،علی افضل ساہی اورمحمد خان بھٹی کے خلاف ابتدائی ریکارڈ موصول ہوگیا۔نیب لاہورنے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لئے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سے 23-2022کے تمام تعمیراتی ٹھیکوں کی تفصیلات مانگ رکھی تھیں۔نیب نے منصوبوں کے ٹینڈرز،ادائیگیوں،پرفارمنس گارنٹی،کام کے معیارکی تفصیلات طلب کی تھیں،قوانین کی خلاف ورزیوں، قبل ازوقت ادائیگیوں،کروڑوں کے کمیشن سمیت مختلف الزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پرویز الٰہی ،مونس الٰہی ،علی افضل ساہی پر کمیشن کی مد میں سرکاری خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔گجرات اورمنڈی بہائوالدین میں 100 ارب روپے سے زائد کی سکیمیں رکھی گئیں۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے

آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …

Skip to toolbar