Breaking News
Home / پاکستان / پاکستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی ہفتہ اتوار پابندی میں 17 مئی تک توسیع

پاکستان میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی ہفتہ اتوار پابندی میں 17 مئی تک توسیع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی ہفتہ اتوار پابندی میں 17 مئی تک توسیع کر دی

ایس او پیز کے نفاذ میں صوبائی حکومتوں کو جہاں بھی فوج، ایف سی اور رینجرز کی مدد درکار ہو گی مہیا کی جائےگی، این سی اوسی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی ہفتہ اتوار پابندی میں 17 مئی تک توسیع کر دی۔

این سی او سی کے مطابق ایس او پیز کے نفاذ میں صوبائی حکومتوں کو جہاں بھی فوج، ایف سی اور رینجرز کی مدد درکار ہو گی مہیا کی جائےگی۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا سے متاثرہ زیادہ شرح والے شہروں میں تجویز کردہ لاک ڈاؤن پر غور کیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا،مجوزہ پابندیوں میں بازاروں اور مالز کی بندش ، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش شامل ہوگی۔

این سی او سی نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو جہاں فوج، ایف سی اور رینجرز کی مدد درکار ہوگی مہیا کی جائے گی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتہ اتوار پابندی میں 17 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ہیلتھ کئیر سہولیات اور آکسیجن کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مزید 6901 بیڈز فراہم کیے جاچکے ہیں، آکسیجن سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے سے اب تک 2811 آکسیجن بیڈز، 431 وینٹیلٹر، 1196 آکسیجن سلنڈرز فراہم کیے گئے، این ڈی ایم اے نے 500 بائی پیپ اور 1504 فنگر پلس آکسیمٹرز بھی فراہم کیے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سائنو فارم ویکسین کی پانچ لاکھ کی ایک اور کھیپ آج پاکستان پہنچ رہی ہے.

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

جوبائیڈن نے ایک دن میں 1500 مجرمان کی سزائیں کم کر کے تاریخ رقم کر دی

اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو گن اور ٹیکس کیس میں معاف کرنے کے بعد جو …

جنوبی غزہ میں امدادی ٹرک کے 12 محافظوں کی ہلاکت

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اعلان کیا ہے …

بھارت میں ایک بار پھر اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

بم کی دھمکی ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی، بھارتی میڈیا دہلی (ڈیلی پاکستان …

آبادی میں اضافے کیلئے ہفتے میں 3دن چھٹی

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کی شہری حکومت نے ملک میں کم شرح …

نیتن یاہو غزہ پر معاہدے کے لیے تیار

امید ہے شام میں بفر زون پر اسرائیل کا قبضہ عارضی ہو گا، امریکہ واشنگٹن …

ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مرتبہ کو سال کی بہترین شخصیت قرار

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)تقریبا چھ ماہ قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لوئر …

Skip to toolbar