ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں کے اسٹیبلیشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور رابطے ہیں، قمرزمان کائرہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے سیئنر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کے ساتھ مخلص ہیں تو بیک ڈور رابطے ختم کرائیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو دیکھیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں؟نئے انتخابات کی بات کرتے ہیں تو ساتھی پیچھے ہٹ جاتے ہیں،سابق حکمران کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت 5 سال پورے کرے۔پی ڈی ایم اب عملا ختم ہو چکی ہے، جب تک پیپلز پارٹی پی ڈی ایم میں تھی اس میں جان تھی۔قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری نے لوگوں کو مشکل میں ڈال دیا ہے اور حکومت دوسرے ممالک سے پاکستان کا موازنہ کررہی ہے۔غریب کا بھوک سے برا حال ہے اوریہ کہتے ہیں آپ نے گھبرانا نہیں،چینی،آٹا،تیل اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا اورمزید ہوگا۔وزیراعظم قیمتیں بڑھا کرکہتے ہیں ہم سیکھ رہے ہیں،ہمیں مہنگائی میں دنیا کی مثالیں نہ دیں غریب کوریلیف دیں،چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا،اس میں کہاں سے ڈالر کا عمل دخل ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ اس صورتحال سے نکلنے کا واحد حل حکومت سے چھٹکارا ہے۔