(ن )لیگ کےخلاف مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات ، فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی میں ایک اور درخواست دائر کر دی
مسلم لیگ ن سے فنڈنگ ذرائع، ڈونرز کے شناختی کارڈز اور نائکوپ کی تفصیلات طلب کی جائیں،پارٹی اخراجات اور ٹیکس کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،درخواست
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن )کے خلاف مبینہ غیرملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کے معاملہ پر درخواستگزار فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی میں ایک اور درخواست دائر کر دی جس میں ا ستدعا کی گئی کہ مسلم لیگ ن سے فنڈنگ ذرائع، ڈونرز کے شناختی کارڈز اور نائکوپ کی تفصیلات طلب کی جائیں.
درخواست میں کہا گی اکہ کوئی بھی سیاسی جماعت آئین کے تحت فنڈنگ ذرائع ظاہر کرنے کی پابند ہے،مسلم لیگ ن کے آڈیٹر نے پارٹی اخراجات اور ٹیکس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،مسلم لیگ ن کو پارٹی اخراجات اور ٹیکس کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔