Home / پاکستان / تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک نہیں کھولے جا سکتے، چیئر مین ایچ ای سی طارق بنوری

تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک نہیں کھولے جا سکتے، چیئر مین ایچ ای سی طارق بنوری

تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک نہیں کھولے جا سکتے، چیئر مین ایچ ای سی طارق بنوری

،پروفیشنل ڈگریوں میں داخلوں کیلئے طلباءکو انٹری ٹیسٹ کے عمل سے گزرنا ہوگا،چیئر مین ایچ ای سی

یونیورسٹی کے پروفیسرز کو آن لائن کلاسوں کے طریقہ کار معلوم نہیں تھا، 44ہزار پروفیسرز کو 2 ماہ میں تربیت دی گئی ، طارق بنور ی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے والدین آن لائن کلاس کی استطاعت رکھتے ہیں، سرکاری سکولوں میں ایسی سہولیات میسر بھی نہیں اور والدین مطلوبہ ضروری آلات بچوں کو فراہم بھی نہیں کرسکتے، چیئر پرسن کمیٹی روبینہ خالد

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین ایچ ای سی طارق بنوری نے کہا ہے کہ 15 ستمبر تک تعلیمی اداروں کو نہیں کھولا جاسکتا،پروفیشنل ڈگریوں میں داخلوں کیلئے طلباءکو انٹری ٹیسٹ کے عمل سے گزرنا ہوگا،یونیورسٹی کے پروفیسرز کو آن لائن کلاسوں کے طریقہ کار معلوم نہیں تھا، 44ہزار پروفیسرز کو 2 ماہ میں تربیت دی گئی جبکہ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی چیئر پرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہاہے کہ پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے والدین آن لائن کلاس کی استطاعت رکھتے ہیں، سرکاری سکولوں میں ایسی سہولیات میسر بھی نہیں اور والدین مطلوبہ ضروری آلات بچوں کو فراہم بھی نہیں کرسکتے۔ جمعرات کو سینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی جامعات کے وائس چانسلرز نے زوم کے ذریعے شرکت کی ۔

روبینہ خالد نے کہاکہ کورونا وباءکے دوران طلباءکو نقصان ہوا ہے، اس صورتحال سے کب نکلیں گے یہ نہیں پتہ لیکن تعلیم کا زیاں نہ ہو۔ کمیٹی چیئرپرسن نے کہاکہ پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے والدین آن لائن کلاس کی استطاعت رکھتے ہیں، سرکاری سکولوں میں ایسی سہولیات میسر بھی نہیں اور والدین مطلوبہ ضروری آلات بچوں کو فراہم بھی نہیں کرسکتے۔

چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے بتایاکہ تعلیم میں کم از کم حرج آئے لیکن کافی تعداد میں طلباءکی رسائی نہیں تھیں، یونیورسٹی کے پروفیسرز کو آن لائن کلاسوں کے طریقہ کار معلوم نہیں تھا، چیئرمین ایچ ای سی نے کہاکہ 44ہزار پروفیسرز کو 2 ماہ میں تربیت دی گئی یہ کام مارچ کے بعد کیا گیا، یونیورسٹیز کو گائیڈ لائینز جاری کی گئیں اور 88 فیصد جامعات میں آن لائن کلاسز کا آغاز ہوا۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہاکہ کئی طلباءنے شکایت کی کہ ان کی رسائی آن لائن کلاسز تک نہیں، کئی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس کا مسئلہ بھی درپیش ہے، مختلف علاقوں میں ڈیٹا سینٹرز بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar