ولنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) شدت پسند تنظیم داعش کے نظریات سے متاثر ایک شخص نے نیوزی لینڈ کی ایک مارکیٹ میں چھ لوگوں پر چاقو سے حملہ کیا جس کے بعد پولیس نے اسے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزی اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ حملہ آور ایک سری لنکن تھا جو 2011 میں نیوزی لینڈ آیا تھا اور اس کا نام دہشت گردی کی واچ لسٹ میں شامل تھا۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد جمعے کے روز آک لینڈ کے مضافات میں واقع ایک شاپنگ مال میں داخل ہوا، جہاں اس نے ڈسپلے پر رکھا ایک چاقو اٹھایا اور لوگوں کو مارنا شروع کردیا۔جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔واقعے کی جگہ پر موجود پولیس، جو کہ حملہ آور کی نگرانی کر رہی تھی، نے واقعے کے ایک منٹ کے اندر اندر حملہ آور پر گولی چلا دی۔جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ آج جو ہوا وہ نفرت آمیز اور غلط تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ کسی مذہب یا کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتا۔
Tags #AndrewCoster #ISIS #JacindaArdern #Newzealand #PoliceCommissioner #SrilankanNational #Surveillance
Check Also
شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی
ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …