لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے کہاہے کہ سابق چیف جسٹس ساقب نثار کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔لندن میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ساقب نثار نے جو ظلم کیا وہ ناقابل قبول ہے،سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیوز اور آئین و قانون کی خلاف ورزی پر ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔نواز شریف نے کہاکہ دوسرے لوگ آئین و قانون کی خلاف ورزی پر سیدھا جیلوں میں جاتے ہیں۔قائد ن لیگ نے کہاکہ ثاقب نثار کس کس چیز کا دفاع کریں گے،انہوں نے لوگوں اور ملک کے ساتھ ایسے ظلم کیے جو ناقابل بخشش ہیں۔
Tags #AudioLeaks #ChiefJustice #JudicialMartialLaw #NawazSharif #PakistanMuslimLeagueNawaz #SaqibNisar
Check Also
ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے
آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …