مہوش حیات کا عمران خان کے بعد وزیراعظم بننے کا عندیہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے بھی سیاست میں آنے کا عندیہ دے دیا۔سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہورہی ہے جس میں ایک نجی چینل کے میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آیا وہ سیاست میں حصہ لیں گی تو ان کے اس سوال کے جواب میں مہوش حیات نے کہا جی ہاں انشااللہ! میں سیاست میں ضرور آں گی۔مہوش حیات نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیونکہ ان کی وجہ سے ملک میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے اور وہ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔اداکارہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب عمران خان کرکٹر ہونے کے ساتھ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ بھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی ہوں لیکن آگے جاکر کسی نے تو ان کی کرسی سنبھالنی ہے تو میں اس کے لیے امیدوار ہوں۔
Tags #Actress #ImranKhan #MehwishHayat #PakistanTehrikInsaf #Politics #PrimeMinister #Showbiz
Check Also
ئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے
آئی سی سی اجلاس،محسن نقوی 12مارچ کو دبئی جائینگے اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان …