Breaking News
Home / انٹر نیشنل / ماہی گیری کے حقوق پر تنازع، برطانوی وزیر مذاکرات کے لیے فرانس جائیں گے

ماہی گیری کے حقوق پر تنازع، برطانوی وزیر مذاکرات کے لیے فرانس جائیں گے

ماہی گیری کے حقوق پر تنازع، برطانوی وزیر مذاکرات کے لیے فرانس جائیں گے

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہی گیری کے حقوق پر مذاکرات کرنے کے لیے برطانوی وزیر فرانس جائیں گے۔ اس نئے بحران کی وجہ سے دنوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید تنا آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ ملاقات فرانسیسی عدالت کی جانب سے ایک برطانوی جہاز کو چھوڑنے کے بعد ہو رہی ہے۔دونوں ممالک کی قیادت کی جانب سے تلخ بیانات کے بعد برطانیہ کے بریگزٹ منسٹر ڈیوڈ فراسٹ، فرانس کے یورپ منسٹر کلیمنٹ بیون کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ڈیوڈ فراسٹ بریگزٹ کا دفاع کرنے والوں میں سے ہیں، جبکہ کلیمنٹ بیون فرانسیسی صدر کے قریب ہیں، اور دونوں کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک بھی ہوتی رہتی ہے۔یہ ملاقات بند کمرے میں ہو گی اور پریس کانفرنس منعقد کرنے کا کوئی امکان نظر نہیں آتا۔واضح رہے کہ بریگزٹ معاہدے کے بعد برطانیہ اور فرانس کے درمیان ماہی گیری پر تنازع شدت اختیار کر گیا ہے اور فرانس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کے ماہی گیروں کو برطانوی پانیوں تک رسائی نہ دی گئی تو برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاملات تعطل کا شکار ہو جائیں گے۔فرانس کے حکومتی ترجمان گیبرئیل اٹل نے بدھ کو صحافیوں کو بتایا کہ 2 نومبر سے برطانیہ سے فرانس لائی جانے والی اشیا کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ سی فوڈ پر پابندی ہو گی۔فرانس اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ کے بعد کئی معاملات پر سرد جنگ جاری ہے۔ ان ہمسایوں کے درمیان تازہ تنازع اس وقت دیکھنے میں آیا جب برطانیہ نے اپنے پانیوں میں ماہی گیری کے لیے چند ماہی گیروں کو لائسنس جاری کیے تھے۔فرانس نے درجنوں فرانسیسی ماہی گیروں کو اجازت نہ ملنے پر غصے کا اظہار کیا تھا۔فرانس کی جانب سے کسٹم چیک کے اطلاق کے بعد برطانیہ کے ساتھ تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔برطانوی ماہی گیروں کا کافی انحصار بھی فرانسیسی بندرگاہوں پر ہے۔اٹل نے دعویٰ کیا کہ فرانس تقریبا 50 فیصد لائسنس کھو چکا ہے جو گذشتہ سال برطانیہ اور یورپی یونین میں طے پائے جانے والے ماہی گیری کے معاہدے کے تحت ہمارا حق تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Muzaffar Ali

Check Also

کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے’ بلاول بھٹو

میونخ( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری …

فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں، آرمی چیف

خارجی عناصر اسلام کی غلط تشریح اور اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، …

چودھری شجاعت نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی

کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر …

لاہور میں 978ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا اغاز

منصوبہ اسموگ کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا، مریم اورنگزیب لاہور ( ڈیلی پاکستان …

نصف سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ،کسانوں کا استحصال ملکی معیشت کیلئے مہلک ہوسکتا’ ہمایوں اختر خان

کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی اور مڈل مینوں سے چھٹکارا ان کی خوشحالی کی …

ملک کے لئے پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ بھی مہلک ثابت ہو رہا ‘مسرت جمشید چیمہ

ڈٹ کر تمام تر فسطائیت کا مقابلہ کر رہے ہیں،انشااللہ ان بوگس کیسز میں سرخرو …

Skip to toolbar