Home / صفحۂ اول / کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کورونا سے قبل کی سطح پر آنے کا خدشہ

کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کورونا سے قبل کی سطح پر آنے کا خدشہ

کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کورونا سے قبل کی سطح پر آنے کا خدشہ

کورونا وبا کے خاتمے پر صنعتیں اور نظامِ مواصلات بحال ہونے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بڑھے گا،رپورٹ

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج اس سال کورونا وائرس کی وبا سے پہلے کی سطح پر آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گلوبل کاربن پراجیکٹ کنسورشیم کی جانب سے اس بات کا انکشاف جاری کردہ جائزہ رپورٹ میں کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے پر صنعتیں اور نظامِ مواصلات بحال ہونے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بڑھے گا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں چین کا حصہ 31 فیصد، امریکا کا حصہ 14 فیصد، یورپی یونین اور بھارت کا حصہ 7، 7 فیصد ہو گا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2021 اور 2024 میں اپنی حدوں کو چھو لے گا۔گلوبل کاربن پراجیکٹ کنسورشیم کی جائزہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پر مستقبل میں عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 2019 میں مقرر کیئے گئے 40 ارب ٹن کے ہدف سے بڑھنے کا خدشہ ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar