Home / پاکستان / عمران خان کی طرف سے محصولات کے اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کے عملے کوشاباش

عمران خان کی طرف سے محصولات کے اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کے عملے کوشاباش

اسلام آباد۔20فروری (ڈیلی پاکستان آن لائن):وزیراعظم عمران خان نے انسدادِ سمگلنگ اور ٹیکسوں کی پڑتال و نفاذ کےاقدامات کے ذریعے 7 ماہ کے محصولات کے اہداف حاصل کرنے پر ایف بی آر کے عملے کو سراہا ہے۔

ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سےآراستہ ٹرانسفارمیشن پلان اورجدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم حاصل کرنےپر بھی ایف بی آر ہیڈ آفس کی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ جولائی 2021 میں پوری فعالیت کےبعد اس سےاربوں روپےکے اضافی محاصل میسر ہوں گے،جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وصولیوں کے حوالے سے لازم ہے کہ پوری دیانتداری اور ثابت قدمی سے اپنے فرائض کی انجام دہی جاری رکھی جائے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar