شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں شریک ملزمان پر فردجرم عائد کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں شریک ملزمان پر فردجرم عائد کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر کر دی گئی ۔ پیر کو ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔ریفرنس میں شریک ملزمان پر فردجرم عائد کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر کر دی گئی ۔ دور ان سماعت وکیل صفائی قاسم عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔ وکیل صفائی نے کہاکہ ریفرنس میں شریک ملزمان کی احتساب عدالت کے بریت فیصلے کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ وکیل صفائی قاسم عباسی نے کہاکہ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر نیب نے ہائیکورٹ میں وقت مانگا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں 17 جنوری کو سماعت ہو گی۔ وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ہائیکورٹ کے فیصلے تک سماعت ملتوی کی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ،ملزمان پر بشارت حسن کو غیر قانونی طور پر متبادل توانائی بورڈمیں کنسلٹنٹ رکھنے کا الزام ہے،عدالت نے کیس میں شوکت عزیز کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے