Home / انٹر نیشنل / روس کا امریکی سفارتخانے کے عملے پر چوری کا الزام، سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ

روس کا امریکی سفارتخانے کے عملے پر چوری کا الزام، سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ

روس کا امریکی سفارتخانے کے عملے پر چوری کا الزام، سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) روسی وزارت خارجہ نے ماسکو میں امریکی سفارت خانے سے اپنے تین عملے کے سفارتی استثنیٰ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جن پرالزام ہے کہ انہوں نے ایک روسی شہری کا سامان چوری کیا ہے۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے روسی وزارت خارجہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے سے انکار کیا تو تینوں ملازمین کو فوری طور پر روس چھوڑنا پڑے گا۔انٹرفیکس کے مطابق ماسکو میں امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والے تین ملازمین نے شراب کے نشے میں دھت وسطی ماسکو کے شراب خانے سے ایک روسی شہری کا بیگ چوری کیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس چوری میں ملوث تینوں افراد کی شناخت ہو چکی ہے۔ یہ تینوں افراد ن کی عمریں 21سے26سال ہیں وہ امریکی میرین کور میں ملازم ہیں۔ روسی سرکاری نیوز ایجنسی ٹاس نے بتایا کہ مبینہ چوری 18 ستمبر کو ہوئی جبکہ وزارت داخلہ نے چوری شدہ اشیا کی قیمت کا تخمینہ صرف 200 ڈالر سے زائد لگایا ہے۔پولیس نے شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو ملزموں کو کم سے کم پانچ سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ماسکو کی طرف سے یہ اقدامات اس وقت اٹھائے جارہے ہیں جب چند دن قبل نیٹو نے روسی وفد کے آٹھ اراکان کو جاسوسی کے شبہے میں ملک بدر کیا تھا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar