Home / انٹر نیشنل / اگر افغانستان سے تاجکستان پر حملہ ہوا تو روس اس کا دفاع کرے گا

اگر افغانستان سے تاجکستان پر حملہ ہوا تو روس اس کا دفاع کرے گا

اگر افغانستان سے تاجکستان پر حملہ ہوا تو روس اس کا دفاع کرے گا
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعے کے روز ایک سینئر روسی سفارتکار نے کہا ہے کہ اگر افغانستان کی زمین سے تاجکستان پر حملہ ہوتا ہے تو اس صورت میں روس اپنے اتحادی ملک کا دفاع کرے گا۔ روسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں مقیم دہشتگردوں کا ایک تاجک گروپ حملہ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ تاجک افغانستان کا دوسرا بڑا نسلی گروہ ہے جن کی تاجکستان کی سرحد کے قریب کچھ شمالی علاقوں میں اکثریتی آبادی ہے۔ روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنیادی طور پر نسلی پشتون طالبان نے ایک خاص تاجک دہشت گرد گروہ کے ساتھ اتحاد کیا ہے جو کہ تاجکستان میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔انٹرفیکس نیوز ایجنسی نے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈینکو کے حوالے سے بتایا کہ ضرورت پڑنے پر تاجکستان کو تمام ضروری مدد فراہم کی جائے گی۔روڈینکو نے مزید وضاحت کے بغیر کہا ہے کہ واقعی ایسی اطلاعات ہیں کہ طالبان (شمالی افغانستان میں) صورتحال کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔ پھر بھی ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں گے۔ تاجک صدر امام علی رحمان اس سے قبل طالبان پر الزام لگا چکے ہیں کہ انہوں نے پنجشیر صوبے کے محاصرے کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔طالبان کی طرف سے بھی تاجکستان کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar