Home / انٹر نیشنل / روس اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات

روس اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات

روس اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن)ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کے درمیان ایک اعلیٰ روسی سیکورٹی اہلکار نے گزشتہ روز سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے چیف سے ماسکو میںملاقات کی ہے۔ پیٹروشیف کے دفتر نے کوئی تفصیلات فراہم کیے بغیر ایک بیان میں کہاہے کہ کریملن کی سلامتی کونسل کے طاقتور سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف نے ماسکو میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے ملاقات کی تاکہ امریکہ اور روس کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔امریکی انتخابات میں روس کی مداخلت اور 2014 میں یوکرائن کے جزیرہ نما کریمیا کے الحاق کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بری طرح خراب ہوئے ہیں۔جینوا میں اس سال جون میں امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے درمیان مسائل کے دوستانہ حل کے لیے ایک ملاقات بھی ہوئی تھی۔انہوں نے اسلحے کے کنٹرول اور سائبرسیکیوریٹی پر مشاورت شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا۔گزشتہ ماہ پوٹن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تسلیم کیا تھا کہ روس کے امریکہ کے ساتھ موجودہ تعلقات کافی حد تک تعمیری بنیادوں پر قائم ہوئے ہیں اور انہوں نے ذاتی طور پر بھی امریکی صدر کے ساتھ عملی اور مستحکم تعلقات بنا لیے ہیں۔ روسی رہنما نے امید ظاہر کی کہ باہمی مفادات بالآخر امریکہ اور روس کے تعلقات کو معمول پر لانے میں مدد کریں گے۔پیوٹن کے دیرینہ قریبی ساتھی پیٹروشیف کو روس کے سب سے بااثر عہدیداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar