Breaking News
Home / پاکستان / حکومت گراؤ تحریک: شہباز اور حمزہ شہباز نے اسمبلی کی نشست سے استعفے پر دستخط کردیے

حکومت گراؤ تحریک: شہباز اور حمزہ شہباز نے اسمبلی کی نشست سے استعفے پر دستخط کردیے

حکومت گراؤ تحریک: شہباز اور حمزہ شہباز نے اسمبلی کی نشست سے استعفے پر دستخط کردیے

لاہور 24 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھی قومی اسمبلی کی نشست سے اپنے استعفے پردستخط کردیے ہیں۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے استعفوں کی تصدیق کردی ہے۔

رانا ثناءاللہ نےکہا ہےکہ شہباز شریف نے عدالت میں پیشی کے روز اپنا استعفٰی لکھ کر دیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں باپ بیٹے کے استعفے ہمارے پاس ہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پوری طرح پارٹی پالیسی کے پابند ہیں ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

مالی مسائل کے باعث پی آئی اے کا کینیڈا فضائی آپریشن بھی بند ہونے کا خدشہ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سنگین مالی مسائل کے باعث قومی ایئرلائن(پی آئی اے)کا کینیڈا فضائی …

Skip to toolbar