Home / پاکستان / اختیارات کی تقسیم پر شیخ رشید سے کوئی اختلاف نہیں، شہزاد اکبر

اختیارات کی تقسیم پر شیخ رشید سے کوئی اختلاف نہیں، شہزاد اکبر

اسلام آباد 24 دسمبر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ان کی شیخ رشید سے اختیارات کی کوئی جنگ نہیں اور وزیر ہونے کے ناطے شیخ رشید کے پاس اختیارات ہیں۔

مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص اور ہرادارہ قابل احترام ہے، سلیم مانڈوی والا بھی قابل احترام ہیں، آپ کو قانون پسند نہیں تو قانون بدل لیں، قانون میں ترمیم کی گنجائش ہے۔
نہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور میری اختیارات کی کوئی جنگ نہیں، یہ عدالت اپنے فیصلوں میں مشیروں کے اختیارات کا تعین کر چکی ہے ، شیخ رشید وزیر ہیں تو ان کے پاس اختیارات ہیں، ہم مشیر ہیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وارنٹ جاری کریں گے تو شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر چیک باؤنس ہونے پر مقدمہ درج ہو تو کیا ایس ایچ او کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتساب کسی کے رتبے کے مطابق نہیں بلکہ بلا تفریق ہونا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں شہزاد اکبر نے کہا کہ میرا کام وزیراعظم کو تجویز دینا ہے، وزیر اپنے ادارے کا خودمختار ہوتا ہے اور شیخ رشید سے اختیارات کی کوئی جنگ نہیں۔

مشیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے بات چل رہی ہے، نواز شریف اور برٹش ائیر ویز کی فلائٹس کا کوئی لنک نہیں، نواز شریف کی ڈیپوٹیشن کا فیصلہ حکومت برطانیہ نے کرنا ہے جو ابھی تک نہیں کیا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar