Breaking News
Home / انٹر نیشنل / جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی.

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم 16 جنوری کو پاکستان پہنچے گی.

لاہور: جنوری 06 ( ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شیڈول جاری کر دیا گیا۔ مہمان ٹیم 16 جنوری کو غیرملکی ائیرلائن سے پاکستان پہنچے گی۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں شیڈول ہیں
جنوبی افریقا کی ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں پر مشتمل 27 رکنی دستہ پاکستان آئے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے افریقی کرکٹ ٹیم کو بذریعہ برطانیہ آنے کی اجازت دے دی ہے جس کا سی اے اے کے شبعہ ایر ٹرانسپورٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔
سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹ کے پاکستان پہنچے پرکورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور پاکستان آمد پر کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں بھی رکھا جائے گا۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

چیئرمین پی ٹی آئی کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے بنیادی حقوق پامال کیے گئے، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی 9 مئی کو گرفتاری کے …

Skip to toolbar