Home / شوبز / ثمینہ نے خود مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا‘ عثمان پیرزادہ

ثمینہ نے خود مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا‘ عثمان پیرزادہ

ثمینہ نے خود مجھے شادی کیلئے پروپوز کیا‘ عثمان پیرزادہ

کراچی اپریل 30 (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار و ڈائریکٹر عثمان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے انہیں شادی کیلئے خود پروپوز کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عثمان پیرزادہ نے بتایا کہ ثمینہ سے میری پہلی ملاقات اس وقت ہوئی جب میں اپنا پہلا میجر ڈرامہ سیریل ‘دوسرا آدمی’ کررہا تھا،ثمینہ مجھے اچھی لگیں اور پھر میں نے انہیں اپنے لاہور میں واقع گھر پر مدعو کیا.

ایک روز ہم ثمینہ کے ماموں کے گھر پر تھے ، ثمینہ نے کافی بنائی اور لان میں جب سب اٹھ کر چلے گئے تو ثمینہ نے اچانک مجھ سے کہاwill u marry me?

عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ثمینہ کے سوال پر میں نے حیران ہوکر پوچھا کیا؟ تب انہوں نے مجھ سے کہا کہ اگرآپ مجھ سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو بیٹھیں ورنہ آپ یہاں سے جاسکتے ہیں، پھر اس کے بعد میں ہنس پڑا۔

مزید کہا کہ نکاح کی تاریخ بھی ثمینہ نے خود ہی طے کی اور ہم نے والدین کی مرضی کے بغیر شادی کی، ہم نے نکاح کے بعد والدین کو اپنی شادی سے متعلق آگاہ کیا ۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

نامعلوم افراد کی aاداکارہ مالا کی گاڑی پر فائرنگ، بھائی جاں بحق

فیصل آباد (غیلی پاکستان آن لائن) نامعلوم افراد نے سٹیج اداکارہ اور میک اپ آرٹسٹ …

Skip to toolbar