Breaking News
Home / شوبز / بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی 55 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی 55 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

ممبئی 27 دسمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان آج اپنی 55 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اداکار اس بار اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے پنویل واقع فارم ہاوس میں موجود تھے جہاں انہوں نے نصف شب کو کیک کاٹ کر اپنا یوم پیدائش منایا۔ سلمان خان نے اپنے باندرا واقع گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر نوٹس لگوا کر پہلے ہی اپنے مداحوں کو بتا دیا تھا کہ وہ اس بار اپنے یوم پیدائش کے موقع پر اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ میں نہیں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ اپیل بھی کی تھی کہ اس بار ان کے گھر کے باہر کسی طرح کی کوئی بھیڑ جمع نہ ہو۔ سلمان خان نے ایسا کورونا وائرس کی وجہ سے کیا ہے

سلمان ان تصویروں میں وائٹ شرٹ اور بلو جینس میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی سالگرہ سلبریشن کی تصویریں خوب پسند کی جا رہی ہیں

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت کا فیصلہ

پرویزالٰہی و دیگر کیخلاف کرپشن کیس،نیب کا جانچ پڑتال کیلئے سی اینڈ ڈبلیو سے معاونت …

Skip to toolbar