Home / صفحۂ اول / ان فٹ ہونے پر 2019 میں حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے، سابق مینجر کا انکشاف

ان فٹ ہونے پر 2019 میں حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے، سابق مینجر کا انکشاف

ان فٹ ہونے پر 2019 میں حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے، سابق مینجر کا انکشاف

لاہوراپریل 26 (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق مینجر سینٹرل پنجاب خالد نیازی نے کہا ہے کہ 2019 میں ڈومیسٹک کرکٹ میں ان فٹ ہونے پر حسن علی کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 2019میں حسن علی قائداعظم ٹرافی کے دوران کم بیک کرناچاہتے تھے، حسن علی فٹنس حاصل کرنے کے بعد میچز کھیلنا چاہتے تھے۔خالد نیازی کے مطابق میچ سے قبل پسلیوں میں تکلیف ہوئی، فریکچر سامنے آیا، بورڈ نے کراچی سے لاہور بلا لیا، ٹیم چھوڑنے پر حسن علی کی آنکھوں میں نمی آگئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ حسن علی نے فٹنس کیلئے بڑی محنت کی، کم بیک کیا اور اب پھر میچ ونر ہیں۔

سابق مینجر نے کہا کہ حسن علی نے ان لوگوں کوغلط ثابت کیا جو کہتے تھے حسن علی واپس نہیں آسکتے۔

User Rating: Be the first one !

About Daily Pakistan

Check Also

پاکستان سپر لیگ سیزن کے اہم میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40رنز سے شکست دیدی

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے اہم میچ میں لاہور قلندرز …

Skip to toolbar