افغانستان میں خوراک کے شدید بحران کا خدشہ ہے، اقوام متحدہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک طرف طالبان حکومت بنانے کے عمل میں مصروف ہیں اور دوسری طرف اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں ایک ماہ کے اندر خوارک کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے جس کے نتیجے میں ہر تین میں سے ایک افغانی خوراک سے محروم ہو جائے گا۔ گذشتہ روز اپنے ایک بیان میںافغانستان میں انسانی ہمدردی کے کوآرڈینیٹر رمیز الکباروف نے کہا کہ انسانیت کے نقطہ نظر سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔حالیہ دنوں میں افغانستان میں خوراک کی قیمتوں میں تقریباً50 فیصد اور پیٹرول میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔الکباروف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی طور پر افغانستان کی امداد بند ہو چکی ہے اور اس گھمبیر صورتحال میں حکومتی مشینری کا فعال ہونا اور سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ طالبان ابھی تک حکومت کی تشکیل دینے میں ناکام رہے ہیں اور دنیا طالبان کے قول و فعل پر اعتماد نہیں کر رہی اور ایسے میں طالبان کے زیر اثر حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا جارہا ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی امداد کی بحالی طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے مشروط ہے۔
Tags #Afghanistan #FoodCrisis #InternationalAid #RamizAlakbarov #Taliban #UNO
Check Also
شاہ زین بگٹی نے ملک میں نئے انتخابات کروانے کی مخالفت کردی
ورثے میں ملی مہنگائی اور خراب معیشت پر قابو پاکر عوام کیلئے آسانیاں اور بنیادی …