کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا میں اس نسل میں سے ہوں جو یہ یقین رکھتی ہے کہ سلیبرٹی کو سٹار بننے کےلئے لوگوں کی پہنچ سے دور رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس وقت میں نے اپنی یہ تصویر کھینچی اس وقت میں اندر سے بالکل ٹوٹ کر بکھری ہوئی تھی اور امید کررہی تھی کہ وہ مجھے صبر عطا کرے گا اس تکلیف سے نمٹنے کےلئے جو میں محسوس کررہی تھی۔ میرے آنسو بہنے کو تیار تھے۔ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میں انسٹاگرام پر بہت زیادہ اظہار کرتی ہوں۔ میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو۔ ایسا شخص جو اپنے پلیٹ فارم کی اہمیت جانتا ہو اور اپنے فالوورز کی تعریف کرتا ہو۔ وہ شخص یہ جانتا ہو کہ اس کی آواز کو دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں ایک سٹار کی تمام خصوصیات کے بارے میں لکھتے ہوئے آخر میں لکھا کہ میں ایسی اسٹار بننا چاہتی ہوں۔اداکارہ کی پوسٹ کو ایک لاکھ92ہزار سے زائد مرتبہ لائک کیا گیا اور سینکڑوں لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔
Tags #ہانیہ_عامر، #اداکارہ، #سوشل_میڈیا، #انسٹاگرام،
Check Also
بیرون ملک ڈپلومیٹس کی تقرری کے عمل میں چیمبرز کو بھی شامل مشاورت کیا جائے’لاہور چیمبر کا مطالبہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر …
پاکستان میں پنجاب کا میڈیکل سسٹم سب سے بہتر ہے’خواجہ سلمان رفیق
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں عوام کی خدمت کا سفر جاری …
وزیرداخلہ کی مدارس بل پر وفاق المدارس کے سرپرست اعلی مولانا فضل رحیم سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامعہ اشرفیہ میں وفاق المدارس کے …
ہمیں اپنی رفتار کو تیز کر کے 77سالوں کا نقصان پورا کرنا ہے’ احسن اقبال
پاکستان کی آبادی میں اضافہ تیز ،وسائل گھٹ رہے ،ملکی استحکام کیلئے پالیسیوں کا تسلسل …
یونان میں شام کے سفارتخانے میں باغیوں کے حامی داخل، اپنا پرچم لہرادیا
ایتھنز میں شامی سفارت خانے کے باہر شام کے باشندوں نے جشن منایا اور بشارالاسد …